ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق آج کشمیر کے شہر کرگل کے مسلمانوں نے مظاھرہ کرتے ھوۓ پاکستان کی حکومت کے خلاف نعرے لگاۓ اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دھشتگرد گروہ کی سر گرمیوں کو روکے ، اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ مذھبی رھنما شیخ محمد محقق نے شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ھوۓ کہا کہ پاکستانی حکومت اپنے ملک میں اقلیتوں کو سیکورٹی فراھم کرنے میں نا کام رہی ھے ، انھوں نے حکومت ھندوستان سے اپیل کی کہ پاکستان میں شیعوں کے قتل عام اور دھشتگرد گروھوں کی سر گرمیوں کو روکنے کے لۓ پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالے ۔
واضح رھے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے کیرانی میں گزشتہ سنیچر کو ھونے دھماکے میں 114 افراد شیعہ مسلمان شھید اور 200 زخمی ھو گۓ ۔
واضح رھے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے کیرانی میں گزشتہ سنیچر کو ھونے دھماکے میں 114 افراد شیعہ مسلمان شھید اور 200 زخمی ھو گۓ ۔